سمبڑیال:5میڈیکل سٹورز کے چالان ، 2کو2لاکھ جرمانہ

سمبڑیال:5میڈیکل سٹورز کے چالان ، 2کو2لاکھ جرمانہ

سمبڑیال (سٹی رپورٹر )تحصیل ڈرگ انسپکٹر نوید سرور نے ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی پر تحصیل بھر میں کاروائیوں کے دوران 5 میڈیکل سٹورز کے چالان کرنے سمیت 12 ادویات کے نمونہ جات ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دئیے۔۔۔

 2 ادویات غیر معیاری قرار پائے جانے پر متعلقہ ادویہ ساز کمپنیوں کے خلاف کاروائی شروع جبکہ ڈرگ کورٹ بھجوائے گئے کیسز میں سے فیصلہ ہونے پر 2 میڈیکل سٹورز کو مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ڈرگ انسپکٹر نوید سرور نے سمبڑیال میں مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ ماہ ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مختلف علاقوں میں 5 میڈیکل سٹورز کے چالان کر کے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ بھجوانے سمیت مختلف میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز سے 12 ادویات کے سیمپل حاصل کرکے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوائے جہاں پر 2 ادویات غیر معیاری قرار پائے جانے پر متعلقہ ادویات ساز کمپنیوں کے خلاف کارروائی شروع کروادی ہے جبکہ تحصیل سمبڑیال میں ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی پر مختلف مقامات پر قائم 9 میڈیکل سٹورز/ فارمیسیز کے کیس ڈرگ کورٹ کو بھجوائے گئے جن میں سے دو میڈیکل سٹورز کے خلاف فیصلہ آنے پر ان کو 1، 1لاکھ روپے جرمانہ عائد کروایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں