لدھیوالہ:قحبہ خانے ،خواجہ سراؤں کے ڈیرے جرائم کی آماجگاہ

لدھیوالہ:قحبہ خانے ،خواجہ سراؤں کے ڈیرے جرائم کی آماجگاہ

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )تھانہ اروپ کے علاقے کوٹ اسحاق عالم چوک اعوان چوک رحمان آباد میں قحبہ خانے اور خواجہ سراؤں کے ڈیرے جرائم پیشہ افراد کی محفوظ پناہ گاہیں بن گئے۔۔۔

منشیات فروشی کا بھی انکشاف، مکینوں کا پولیس پر سرپرستی کا الزام، تفصیل کے مطابق تھانہ اروپ کے علاقے عالم چوک کوٹ اسحاق اعوان چوک یوسف پورہ اور رحمان آباد میں دو درجن سے زائد جسم فروشی کے اڈے اور خواجہ سراؤں کے ڈیرے آباد ہیں جو کے جرائم پیشہ افارد کے لئے محفوظ پناہ گاہیں بن چکی ہیں اس حوالے سے علاقہ مکینوں نے روزنامہ دنیا کو نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کے قحبہ خانے اور خواجہ سراؤں کے ڈیرے رات بھر کھلے رہتے ہیں جہاں جرائم پیشہ افراد آ کر پناہ لیتے ہیں اور یہاں جھگڑوں میں فائرنگ کے واقعات ہونے سے ایک خواجہ سراء قتل اور متعدد زخمی بھی ہو چکے ہیں اور ان قحبہ خانوں کی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے لوگوں کا کہنا ہے کے قحبہ خانے چلانے والے منشیات فروشی کے گھناؤنے دھندے میں بھی ملوث ہیں دوسری جانب شہریوں نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کے پولیس ان قحبہ خانوں کی سرپرستی کرتی ہے دن میں ایک دو بار پولیس کے اہلکار یہاں حاضری لگواتے ہیں شہریوں نے سی پی او رانا ایاز سلیم سے اپیل کی ہے کہ قحبہ خانے اور خواجہ سراؤں کے ڈیروں کا خاتمہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں