کامونکے :تیز رفتار کار کی زد میں آکر لڑکی شدید زخمی
کامونکے (نامہ نگار )تیز رفتار کار کی زد میں آکر 13سالہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔ موڑ ایمن آباد کی آمنہ سڑک عبور کررہی تھی کہ کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی۔
دیگر ٹریفک حادثات میں سلامت پورہ کی 36 سالہ شازیہ،بلال پارک کا 35سالہ علی،خان ٹاؤن کا27سالہ صدام،حبیب پورہ کا15سالہ عبداللہ اور تتلے عالی کا 32 سالہ احمد شدید زخمی ہوگیا،زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔