لدھیوالہ :نا جائز عمارتیں مسمار نہ کی جا سکیں ، اے سی صدر کل جائزہ لیں گی

لدھیوالہ :نا جائز عمارتیں مسمار نہ کی  جا سکیں ، اے سی صدر کل جائزہ لیں گی

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )لدھیوالہ میں نشاندہی کے باوجود حافظ آباد روڈ میں آنے والی عمارتوں کو مسمار نہ کئے جانے کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنے کی روزنامہ دنیا کی خبر پر ڈپٹی کمشنر کا نوٹس، اے سی صدر کل دورہ کریں گی۔

 بتایا گیا ہے کہ حافظ آباد روڈ کی تعمیر کے دوران سڑک کی اراضی پر قبضہ کر کے اپنے گھروں میں شامل کئے جانے والی بلڈنگز پر مسمار کرنے کیلئے نشانات لگائے جانے کے باوجود ان بلڈنگز کو مسمار نہ کیا جا سکا جس کی وجہ سے لدھیوالہ وڑائچ میں گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ، ڈپٹی کمشنر نے اے سی صدر کو لدھیوالہ کاوزٹ کر کے غیر قانونی عمارتوں کی انکروچمنٹ بارے لائحہ عمل طے کرنے کے احکامات د ئیے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں