سیالکوٹ:تجاوزات سے ٹریفک روانی میں رکاوٹ ،16افراد کیخلاف مقدمات
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) شاہراہ عام پر تجاوازت قائم کرکے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے 16افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔
تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے پولیس نے تجاوازت قائم کرکے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے شہباز، عبداﷲ، نذرکمال، طاہر، مومن، زبیر، اسلم اور سلیم جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ سے سہیل، صادق، علی رضا، مبین، خضر حیات اور عبدالقدیر کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔