سیالکوٹ:مختلف واقعات میں ماں بیٹی سمیت 6افراد اغوا

سیالکوٹ:مختلف واقعات میں  ماں بیٹی سمیت 6افراد اغوا

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مختلف واقعات میں ماں بیٹی، شادی شدہ خاتون اور لڑکی سمیت 6افراد کو اغوا کرلیا گیا۔

تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ کے رہائشی ناصر کی بیوی روبینہ کو عدنان اسحاق اور3نامعلوم ساتھی اغوا کرکے لے گئے ، تھانہ مراد پور کے علاقہ کے رہائشی شبیر کے 14سالہ بھتیجے سمیع حیدر ، تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ سے رضوان کی 23سالہ ہمشیرہ صائمہ اور تھانہ سمبڑیال کے علاقہ کے رہائشی طاہر کی بیوی ثمن اور 5سالہ بیٹی زہرہ کو نامعلوم افرادنے اغوا کرلیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں