قلعہ دیدار سنگھ :خاندانی رنجش،بھتیجے نے چچا کو قتل کر دیا
قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار )خاندانی رنجش پر بھتیجے نے ساتھی کے ساتھ مل کر چچا کو قتل کر دیا، مقتول 5 بچوں کا باپ تھا، پولیس نے بیوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔۔۔
تفصیل کے مطابق محلہ مانیاں والا کا رہائشی 50 سالہ ساجد بٹ فلٹر یشن پلانٹ سے پانی بھر رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار اس کے بھتیجے راشد بٹ نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اس اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ساجد بٹ موقع پر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے بیوہ مزمل ساجد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔