گرین بیلز سکول سسٹم مدینہ سٹی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

گرین بیلز سکول سسٹم مدینہ سٹی  کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گرین بیلز سکول سسٹم مدینہ سٹی گوجرانوالہ کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی۔۔۔

 جس میں چیئرمین سکول حاجی منظور شاہین نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کئے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی منظور شاہین نے کہا کہ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے ہی نئی نسل کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے نئی نسل کی ذہنی نشوونما میں والدین اور اساتذہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں