نوشہرہ ورکاں:نالوں پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

نوشہرہ ورکاں:نالوں پر  تجاوزات کیخلاف آپریشن

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ستھرا پنجاب پروگرام پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ کی نگرانی میں عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔۔۔

نالوں کی صفائی میں سب سے بڑی ر کاوٹ نالوں پر تعمیر تجاوزات ہیں جن کے خاتمے کے لئے کڑیال روڈ کے نالوں پر تعمیر تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن کیا گیا، انفورسمنٹ انسپکٹر میاں عمران نذیر نے کہا کہ نکاسی آب کے بہتر انتظام کے لئے نالوں کی صفائی نہایت ضروری ہے جس میں تجاوزات بڑی رکاوٹ ہیں جن کا مؤثر اور بلا تفریق آپریشن کے ذریعے جلد خاتمہ کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں