وزیرآباد :حادثات کی روک تھام کیلئے چوکوں ، چوراہوں میں ریفلیکٹر چسپاں

وزیرآباد :حادثات کی روک تھام کیلئے  چوکوں ، چوراہوں میں ریفلیکٹر چسپاں

وزیرآباد (نامہ نگار)انٹر نیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ وزیرآباد کے زیر اہتمام حادثات کی روک تھام کیلئے مختلف چوکوں ،چوراہوں ،اوور ہیڈ بریج سمیت گاڑیوں کی عقبی جانب ریفلیکٹر ،سٹیکرز چسپاں کر د ئیے گئے ۔

اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے صلاح الدین چٹھہ اوور ہیڈ بریج پر ریفلیکٹر کی تنصیب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حادثات کی روک تھام ترجیح ، انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے مخیر حضرات کو ایسے منصوبہ جات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر صفدر کلیار، حاجی ارشاد حسین ،آغا قاسم ،سید اظہر بخاری ،آصف گل، چودھری غلام مصطفی ،صابر حسین بٹ ،ملک سکندر، میاں زاہد ،شیخ محمد علی ،مبشر علی و دیگر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں