جامکے چٹھہ اورنواح میں بھٹے آلودگی پھیلانے لگے
جامکے چٹھہ (نامہ نگار )جامکے چٹھہ اورگردونواح میں بھٹے فضائی آلودگی پھیلانے لگے ۔ حکومت پنجاب نے واضح طور پر احکامات جاری کئے تھے کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ ماحولیات بھٹہ خشت کو زگ زیگ جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کروائے ۔
تفصیلات کے مطابق جامکے چٹھہ کے گردونواح جامکے چٹھہ سے ساروکی چیمہ روڈ براستہ وزیر آباد جامکے چٹھہ سے سلہوکی چٹھہ روڑ براستہ رسول نگر روڈ جامکے چٹھہ سے منچر چٹھہ براستہ علی پور چٹھہ روڑ پر پرانے طریقے سے ہی ابھی تک بھٹوں کو چلایا جا رہا ہے جس کے زہر یلے دھویں سے فضائی آلودگی میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے ،شہری ناک گلے اور سانس جیسے موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں، انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ مک مکا کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔