مولانا ابراہیم محمدی مرکزی جمعیت اہلحدیث وزیر آباد کے امیر منتخب
وزیرآباد(نا مہ نگار)مولانا محمد ابراہیم محمدی 5 سال کیلئے مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع وزیر آباد کے امیر منتخب ہو گئے ،نگران انتخاب قاری حنیف ربانی نے ضلع اور تحصیلوں کے انتخابات کرائے ۔
مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع وزیر آباد کیلئے اراکین شوریٰ نے مولانا ابراہیم محمدی کو امیر، سید مدثرشاہ بخاری کو ناظم اور ماسٹر فضل کریم کو ناظم مالیات منتخب کر لیا۔ تحصیل وزیر آباد کیلئے اراکین شوری ٰنے قاری خلیل احمد بٹ کو امیر، حافظ فہیم الرحمن سیف کو ناظم اور مہر محمد شفیق کو ناظم مالیات چنا گیا جبکہ سرپرست اعلیٰ قاری محمد احمد اور سینئر نائب امیر مولانا نوید احمد محمدی کو منتخب کیا گیا ،مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل علی پور چٹھہ کیلئے حافظ محمد یحیی نواز کو امیر ،مرزا الطاف احمد سلفی کو ناظم اور امتیاز چیمہ کو ناظم مالیات جبکہ مولانا محمد یونس بھٹی کو سرپرست اعلیٰ مقرر کیا گیا۔