شہری دفاع کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں:ڈسٹر کٹ سول ڈیفنس آفیسر
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)شہری دفاع کی اہمیت و افادیت مسلمہ حقیقت ہے جس سے انکار ممکن نہیں، ممکنہ ہنگامی وقدرتی آفات سے بچا ئو کے لیے ہر شہری کو سول ڈیفنس کی تربیت حاصل کرنی چاہیے ۔
ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ میں تعینات ہونے والے ڈسٹر کٹ سول ڈیفنس آفیسرشاہد پرویز نے چیف وارڈن سجاد مسعود چشتی اور ایڈیشنل چیف وارڈن میاں اکرام،سعید تاج کی سرپرستی میں ملنے والے وفد سے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی چیف وارڈن عاطف جاوید ،ملک ضیا ،نواز قمر ،شمس الحق سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔سجاد مسعود چشتی کی جانب سے ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر شاہد پرویز کو گوجرانوالہ میں تعیناتی پر مبارکباد دی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ محکمہ کی ترقی اور عوام کی خدمت کیلئے مل کر کام کریں گے ۔