گجرات شہر کے مسائل مل کر حل کرنا ہونگے :رضوان دلدار

 گجرات شہر کے مسائل مل کر حل کرنا ہونگے :رضوان دلدار

گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات پریس کلب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے صدر فرینڈز گروپ رضوان دلدار چودھری نے کہا کہ شہر کے مسائل زیادہ مگر افسوس وسائل بہت کم ہیں۔۔۔

جس کیلئے سبھی کو ملکر کردار اد ا کرنا ہو گا شہر میں صفائی ستھرائی کا ہر کوئی رونا روتا ہے مگر یہ ہمارے فرائض میں شامل ہے کہ اِس کی ابتدائی اپنے گھر سے کریں اِس مقصد کیلئے آگاہی سیمینار اور واک کا بھی انعقاد ہونا چاہئے ’ گھبرانے کی ضرورت نہیں ابھی مسائل کے حل میں وقت لگے گا مگر اُمید ہے کہ حالات بہتر ہوں گے رضوان دلدار نے کہا کہ یورپی ممالک میں چھوٹے بچوں کو بھی بنیادی تعلیم میں صفائی ستھرائی اور تعلیم بارے مکمل آگاہی دی جاتی ہے مگر ہمارے ہاں ہر بات حکومت پر چھوڑ دیتے ہیں کیا حکومت ہمیں کہتی ہے کہ ہم گھر کے باہر کوڑا پھینکیں اِس بارے ہمیں سوچنا ہو گا ۔ علاوہ ازیں فرینڈز گروپ کے صدر رضوان دلدار کی قیادت میں صدر گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز وقاص مرزا کے وفد نے گجرات پریس کلب آکر نو منتخب صدر عبدالستار مرزا و کابینہ کو گلدستے پیش کر کے مبارکباد دی ۔ وفد میں ایگزیکٹو ممبر FPCCI شیخ نصیر احمد’ سینئر نائب صدر عاصم مشتاق بٹ’ نائب صدر فرینڈز گروپ شعیب ذکی’ نائب صدر ملک یٰسین مبشر’ ایگزیکٹو ممبران ثناء اﷲ بٹ’ شاہد صدیق ’ شیخ فیصل’ چوہدری محمد اسلم ٹوپہ’ محبوب بٹ ’ شیخ سلیمان ظہیر شامل تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں