حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے سبزہ زار لان میں دفتر لگا لیا

حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ  کمپلیکس کے سبزہ زار لان میں دفتر لگا لیا

حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کا عوامی مسائل کے حل اور شہریوں سے ملاقات کے سلسلہ میں روزانہ صبح 9بجے سے ساڑھے 11بجے تک اپنا دفتر ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے سبزہ زار لان میں لگائیں گے ۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنے آفس کے سبزہ زار لان میں باقاعدہ دفتر کا انتظام کیا اور آنے والے شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور انکے مسائل سنے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوام کی سہولت اور رسائی کا آسان بنانا ہے ،اوپن ائیر سبزہ زار دفتر کے قیام سے شہری براہ راست ان سے ملاقات کر سکیں گے اور انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں