رنگ روڈ سیالکوٹ سے ٹریفک بہائو بہتر ہو گا :صوبائی وزیر

رنگ روڈ سیالکوٹ سے ٹریفک بہائو بہتر ہو گا :صوبائی وزیر

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا ) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ڈی سی آفس سیالکوٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایم پی اے سیالکوٹ منشا اﷲ بٹ، کمشنر گوجرانوالہ سید نوید شیرازی،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذوالقرنین لنگڑیال نے شرکت کی۔چیف انجینئرمحکمہ سی اینڈ ڈیبلیو اور نیسپاک کی ٹیم نے سیالکوٹ رنگ روڈ کے منصوبہ پر بریفنگ دی۔ نیسپاک نے سیالکوٹ رنگ روڈ کے مختلف آپشنز اور سروے رپورٹس پیش کیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیالکوٹ رنگ روڈ 110 فٹ چوڑا ہوگا۔اجلاس میں رنگ روڈ سے مستفید ہونے والے ہسپتالوں، فیکٹریوں، سکول، ائیرپورٹ، ڈرائی پورٹ اور دیگر زونز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔سیالکوٹ رنگ روڈ کے منصوبے سے یونیورسٹی آف سیالکوٹ، سمبٹریال ڈرائی پورٹ،ہیڈمرالہ بیراج، ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ، اسلامیہ میڈیکل کالج، سیالکوٹ میڈیکل، ڈسٹرکٹ کمپلیکس، بس اسٹینڈ، جی سی یونیورسٹی، یو ایم ٹی سیالکوٹ مستفید ہو ں گے ۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ کے فائنل پلان سے قبل متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے بات چیت کی جائے ۔رنگ روڈ سیالکوٹ سے عوام کو فائدہ ہو گا اور شہر میں ٹریفک کا بہاؤ اور ماحول میں بہتری آئے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں