تجاوزات کیخلاف آپریشن نہیں رُکے گا:ڈی سی گجرات

تجاوزات کیخلاف آپریشن نہیں رُکے گا:ڈی سی گجرات

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)گجرات میں غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ میری ترجیح ’ آپریشن کسی صورت بھی نہیں رُکے گا، کسی قسم کی مداخلت قبول نہیں احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کیخلاف بھی سخت ایکشن ہوگا۔۔۔

 سروس موڑ ٹریفک مسائل کے حل کیلئے بیریئر لگاتے ہوئے متبادل روٹس فراہم کر دئیے ’ اپریل کے اختتام تک رحمان شہید روڈ سیوریج لائن مکمل ہو جائے گی شہربھر کے نالوں کی صفائی کا عمل شروع ہو چکا’ ڈنگہ میں تجاوزات کیخلاف تاریخی آپریشن جاری ہے ریونیو ریکارڈ کے مطابق ‘‘لَٹھے ’’ کو مدِ نظر رکھ کر بازاروں’ گلیوں میں آپریشن کیا جا رہا ہے ’ تمبل بازار واقعہ کا نوٹس لے لیاانکوائری مکمل ہونے پر مرتکب عناصر کیخلاف بھی سخت قانونی کارروائی ہو گی ’ ARAR صفائی ستھرائی کیلئے بہترین اقدامات کر رہی ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گجرات پریس کلب کی 40ویں سالگرہ تقریب میں صحافیوں کیساتھ خصوصی نشست کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو ریکارڈ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے متعلقہ علاقے کا لٹھا دیکھ کر بازاروں اور گلیوں میں غیر قانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن کر رہے ہیں ہماری ترجیح بازار’ مارکیٹیں اور ٹریفک روانی میں رکاوٹ بننے والے علاقہ جات ترجیح ہیں ،گجرات میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں کوئی مزاحمت نہیں ہو رہی بلکہ تاجر تعاون کر رہے ہیں’ اُنہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے ‘‘پیرا’’ اتھارٹی قائم کر دی ہے جس کی فورس تجاوزات ہٹانے والوں کیساتھ ہو گی جس میں ڈپٹی کمشنر گجرات ’ ڈی پی او گجرات و دیگر اداروں کے افراد شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز تمبل بازار واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے انکوائری رپورٹ آنے کے بعد مرتکب عناصر کیخلاف سخت کارروائی ہو گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں