ڈپٹی کمشنرکا دورہ ڈسٹرکٹ ہسپتال وزیر آ باد ،سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنرکا دورہ ڈسٹرکٹ ہسپتال وزیر آ باد ،سہولیات کا جائزہ

وزیرآباد(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیرآباد نوید احمد کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال وزیرآباد میں قائم مہمان سرائے کا دورہ،ہسپتال میں علاج معالجے کی غرض سے آنے والے مریضوں کے لواحقین کی سہولت کیلئے بنائی گئی مہمان سرائے میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ٹراما سینٹر میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ لی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ،ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نعیم اللہ،صدر انجمن بہبودی مریضاں ناصر محمود اللہ والے ،میڈیا پرسنز فیصل رضا،ارشد لعل بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب مریضوں کو سہولیات کی فراہمی اور علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کیلئے کوشاں ہے انہوں نے ہسپتال میں علاج معالجہ سے مستفید ہونے والے شہریوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا ایمرجنسی میں سٹاف کو سیفٹی آلات اور مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی اور علاج معالجہ میں بہتری کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ مہمان سرائے جیسی سہولت بہترین اقدام ہے انہوں نے مہمان سرائے کی تعمیر کے لیے اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب نواز چدھڑ اور مخیر حضرات کی کاوشوں کو سراہا۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے بتایا کہ مریضوں کی سہولت کیلئے مخیر حضرات کے تعاون سے او پی ڈی کی بھی توسیع کی جارہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کو انجمن بہبودی مریضاں کے صدر ناصر محمود اللہ والے نے انجمن بہبودی مریضاں کے تحت ڈائیلسز سینٹر اور مختلف شعبہ جات میں معاونت بارے آگاہ کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں