علی پورچٹھہ کا گاؤں ساروالا بنیادی سہولیات سے محروم

علی پورچٹھہ کا گاؤں ساروالا بنیادی سہولیات سے محروم

علی پور چٹھہ(تحصیل رپورٹر)علی پورچٹھہ کا نواحی گاؤں ساروالا بنیادی سہولیات سے محروم۔کچا راستہ مکینوں کیلئے باعث تکلیف بن گیا۔

چیئرمین بھٹی بادشاہ گروپ آف ساروالا غلام مصطفی بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی پور چٹھہ سے ملحقہ ساروالا گاؤں2000 افراد پر مشتمل ہے ہر دور حکومت میں حلقہ کے سیاسی افراد پانچ سال بعد سبز باغ دکھانے آتے ہیں۔ گاؤں میں سڑک نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔عرصہ قدیم سے پتھروں کے دور اور گردو غبار ہمارا مقدر بنے ہوئے ہے ۔متعدد حکومتیں بدلی مگر ہماری آواز ہمیشہ انہیں پتھروں میں دبا دی گئی۔علی پور چٹھہ بائی پاس سے گاؤں 2 کلومیٹر کی دوری پر اہل دیہہ نوکیلے پتھروں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں سیوریج کے گندے پانی سے کیچڑ کی شکل اختیار کر چکی ہے ۔ہماری ممبر قومی اسمبلی محمد احمد چٹھہ اور ممبر صوبائی اسمبلی عدنان افضل چٹھہ سے پرزور اپیل ہے کہ سوشل میڈیا پر کارکردگی سے ہٹ کر ہماری حالت زار پر رحم کھائیں دو کلومیٹر کی سڑک کو جلد از جلد تعمیر کر کے اس عذاب سے نکالیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں