راہوالی:جی ٹی روڈ پر یو ٹرن بند ،خود ساختہ راستے قائم

راہوالی:جی ٹی روڈ پر یو ٹرن بند ،خود ساختہ راستے قائم

راہوالی (نامہ نگار )عرصہ دراز سے جی ٹی روڈ پر گنجان آبادی میں مرمت کے لیے بند کیے جانے والے یوٹرن کی بندش سے موٹر سائیکل سواروں نے خودساختہ شارٹ کٹ راستے اختیار کرکے جی ٹی روڈ عبور کرنا شروع کردیا۔۔۔

جس کی وجہ سے اکثر اوقات سنگین حادثات ہوجاتے ہیں جن میں کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوچکی ہیں ،گنجان آبادی کے درمیان جیزان ہسپتال کے بلمقابل یوٹرن کو کشادہ کرنے کیلئے محکمہ نے کئی ماہ سے بند کرکے مرمت کا کام شروع کررکھاہے لیکن ٹھیکیدار کی سستی اور کاہلی کی وجہ سے مرمت کا کام کئی ماہ سے ادھورا پڑا ہوا ہے جس سے عوام نے جی ٹی روڈ عبور کرنے کے لیے خودساختہ راستے بنالیے جو کسی وقت بھی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتے ہیں، نیشنل موٹروے پولیس حکام کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں