جلالپوربھٹیاں:تجاوزات کیخلاف آپریشن ، تعمیرات مسمار

جلالپوربھٹیاں:تجاوزات کیخلاف آپریشن ، تعمیرات مسمار

جلالپوربھٹیاں(نامہ نگار )وزیراعلیٰ ستھراپنجاب پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جلالپوربھٹیاں عادل شہزاد رانجھا کا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن۔۔۔

چیف آفیسر نے جلالپوربھٹیاں تھانہ روڈ ،حافظ آباد روڈ اور پنڈی بھٹیاں روڈ پر کرین سے ناجائز تعمیر کئے گئے تھڑے ،چھجے ،دکانیں،عمارتیں مسمار کرکے روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا جبکہ مین بازار جلالپوربھٹیاں سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے بازار میں پڑ ے غیر قانونی سامان کو بھی ہٹایا۔اس موقع پر چیف آفیسر نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہر کی خوبصورتی کیلئے ہر ممکن اقدام عمل میں لایا جائے گا،شہر میں ماڈل بازار،سڑیٹ لائٹس،گرین بیلٹ،صفائی کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گے اور آئندہ تجاوزات کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج اور جرمانے بھی کئے جائینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں