بنیادی مرکز صحت ہردوکلے والہ کا تمام عملہ غیر حاضر

بنیادی مرکز صحت ہردوکلے والہ کا تمام عملہ غیر حاضر

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے بنیادی مرکز صحت ہردوکلے والہ پر چھاپہ مارا جہاں صرف دو ملازم دائی اور سویپر حاضر تھے جبکہ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 میڈیکل آفیسر ڈاکٹر لیاقت، ڈسپنسر محمد وزیر، ایل ایچ وی بسمہ صابر، نائب قاصد کنزہ ارشاد، ہیلتھ سپروائزر نبیلہ عارف، ڈی سی ڈی محمد جمیل، ویکسی نیٹر عتیق اور سی او توقیر احمد سمیت تمام عملہ غیر حاضر تھا، لیبر روم اور میڈیسن سٹور بند تھا ،صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص تھے ، یہ بنیادی مرکز صحت ماڈل ہسپتال ہے جہاں مریضوں کو سرکاری طور پر دن رات صحت کی سہولیات کے انتظامات ہیں ،اس کے علا وہ یہاں دو کروڑ روپے کی لاگت سے مریم ہیلتھ کلینک کی بلڈنگ تعمیر ہوئی ہے مگر جب عملہ ہی حاضر نہیں ہو گا تو حکومتی اقدامات کا رزلٹ زیر وہی ہو گا جو محکمہ صحت کے افسر وں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ تحصیل بھر کے تمام ہسپتالوں میں عملہ کی حاضری کی حالت انتہائی گھمبیر ہے اس کی اصل وجہ چیک اینڈ بیلنس کی غیر تسلی بخش صورتحال ہے نوشہرہ ورکاں ضلعی ہیڈکوارٹرز سے دور ہونے کی وجہ سے ضلعی افسر یہاں کم ہی آتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں