شادمان کالونی کا سیوریج نا کارہ ، پا نی گلیوں میں جمع

 شادمان کالونی کا سیوریج نا کارہ ، پا نی گلیوں میں جمع

گجرات(سٹی رپورٹر )شادمان کالونی میں سیوریج کا نظام ناقص ہونے کی وجہ سے گلیوں میں پانی کھڑا ہو گیا، ابھی تک پانی کی نکاسی کا کوئی بہتر حل نہیں نکالا جاسکا جسکی وجہ سے عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نمازیوں کو مسجد جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہاں تک کہ گٹروں کا گندا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو چکا ہے جس کی وجہ سے عمارتوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اگر پانی کی نکاسی کا فورا ًحل نہ کیا گیا تو کسی بڑے حادثے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، شہری گٹروں کے گندے پانی کی وجہ سے شدید پریشان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر پانی کی نکاسی کا حل نہ کیا گیا تو مجبورا ًسراپا احتجاج ہوں گے ۔ ڈی سی گجرات،اے سی گجرات اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اور چیف سینٹری انسپکٹر اس پر فوری نوٹس لیں اور پانی کی نکاسی کا کوئی بہتر حل نکالیں۔

 

 

نکالے کے عوام کی مشکلات کا سدباب کریں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں