پاکستان کی ترقی میں مغل برادری کا اہم کردار ہے :سلیم چغتائی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )پاکستان کی ترقی میں مغل برادری کا اہم کردار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل آئی جی لیگل پنجاب پولیس سلیم چغتائی اور صدر پاکستان مغل سپریم کونسل احسن علی مغل نے مغل ویلفیئر میڈیکل کمپلیکس کے وزٹ کے موقع پر کیا ۔
انہوں نے تنظیم مغلیہ پاکستان کے رفاہی و فلاحی منصوبہ جات کی تعریف کی اور خراج تحسین پیش کیا، خصوصی طور پر مغل ویلفیئر میڈیکل کمپلیکس کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔اس موقع پر قائد برادری ارشد مغل اورصدر تنظیم مغلیہ محمد لقمان کھوکھر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تنظیم مغلیہ پاکستان رجسٹرڈ گوجرانوالہ دکھی انسانیت ،مغل برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے ، مغل ویلفیئر میڈیکل کمپلیکس کے ذریعے سینکڑوں کی تعداد میں مستحق افراد کا مکمل فری علاج معالجہ ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں کیا جاتا ہے ۔ میڈیکل کمپلیکس کو بڑے ہسپتال میں منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔