پولیس اور خاتون وکیل میں جھگڑا ‘15افراد کیخلاف مقدمہ

پولیس اور خاتون وکیل میں جھگڑا ‘15افراد کیخلاف مقدمہ

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں پولیس اور خاتون کے درمیان جھگڑے کے معاملہ میں نیاموڑآگیا۔۔

ایس ایچ او کی مدعیت میں خاتون وکیل اسکی والداوربھائی سمیت15نامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج، عدالت نے گرفتار ملزم کوشناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا۔ گزشتہ روز تھانہ صدرکے علاقہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے ایس ایچ او حسن ورک نے ڈکیتی میں مطلوب مبینہ ملزم امیرحمزہ کو ریڈ کرکے گرفتار کیا تو اسی دوران خاتون وکیل جس نے خودکو ملزم کی بہن ظاہر کیا اس نے پولیس سے وارنٹ گرفتاری یاپکڑنے کی وجہ پوچھی، پولیس کوروکاگیا جبکہ مزاحمت کے دوران بننے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،تھانہ صدر پولیس نے ایس ایچ او لدھیوالہ وڑائچ کی مدعیت میں خاتون وکیل اسکے والد اور بھائی سمیت نامعلوم 15افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،ایف آئی آرکے مطابق ڈکیتی میں مطلوب ملزم امیرحمزہ کوحراست میں لیا گیا تھاجہاں شعیب باجوہ،بیٹی ماہ نور اوربیٹا عبداللہ آئے اورگارڈزکی مددسے ہمارارستہ روکا ،گارڈ زنے پہلے ہی ناکہ بندی کی تھی اورمذکورہ کے پہنچنے پر ملزم کوچھڑانے کی کوشش ہوئی،ایف آئی آرکے مطابق خاتون اورمذکورہ ملزم پولیس سے ہاتھاپائی کرکے ملزم کی رہائی کرانے میں لگے رہے ،اس دوران بلائے گئے 15افرادویڈیوزبناتے رہے ،تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارناشروع کردئیے ہیں،خاتون وکیل کا کہنا ہے کہ اس نے بھی تشدد اورزدوکوب کرنے کی تھانے میں درخواست دی تھی لیکن پولیس نے درخواست کوٹیک نمبرتک نہیں لگایا۔

 

 

، دوسری جانب پولیس نے گرفتارملزم امیرحمزہ کوعدالت میں پیش کیا ،فاضل عدالت نے پولیس کی استدعاپرملزم کوشناخت پریڈکیلئے جیل روانہ کردیا اور ملزم کودوبارہ 48گھنٹوں میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں