احتیاط سے گردوں کے امراض پر قابو پایا جاسکتا ہے :سلیم کمبوہ

احتیاط سے گردوں کے امراض  پر قابو پایا جاسکتا ہے :سلیم کمبوہ

وزیرآباد(نا مہ نگار)ابتدائی تشخیص اور احتیاط سے گردوں کی حفاظت اور کئی امراض پر قابو پایا جاسکتا ہے گردوں کی دائمی بیماریوں کے خطرات بیماریوں کے عوامل بارے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 گردوں کی بیماریوں کے خلاف دفاع ہر وقت جانچ اور تشخیص ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین شعبہ ڈائیلسزانجمن بہبودی مریضاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد سلیم کمبوہ نے گردوں کے عالمی دن کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر ناصر محمود اللہ والے ،ایم ایس ڈاکٹر سعدیہ زبیر میر،افتخار حسین صدیقی،طاہر رفیق منہاس، ڈاکٹرمحمد یونس جمال ودیگر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں