ٹیکس چوری میں ملوث سویٹس اینڈ بیکرز سیل

ٹیکس چوری میں ملوث  سویٹس اینڈ بیکرز سیل

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ریجنل ٹیکس آفس کی پی او ایس مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ سیل نے ٹیکس چوری میں ملوث سویٹس اینڈ بیکرز کو سیل کر دیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سیدہ لبنیٰ شاہ ڈپٹی کمشنر نے بشیر سویٹس اینڈ بیکرز کو غیر تصدیق شدہ رسیدیں جاری کرنے پر سیل کیا،بشیر سویٹس اینڈ بیکرز پوائنٹ آف سیلز سکیم کے تحت ایف بی آر سسٹم سے منسلک ہیں اور قانون کے تحت سیلز ٹیکس قانون میں ان کو تصدیق شدہ بار کوڈ رسیدیں جاری کرنی تھی لیکن غیر تصدیق شدہ نان بارکوڈ انوائسز جاری کرنے کی وجہ سے کارروائی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں