سٹی ٹریفک پولیس کا عید الفطر کے حوالہ سے پلان جاری

سٹی ٹریفک پولیس کا عید الفطر کے حوالہ سے پلان جاری

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کا عید الفطر کے حوالہ سے ٹریفک پلان جاری۔شہر کی اہم مارکیٹس میں نفری تعینات کی جائے گی۔سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ میں چاند رات تک ٹریفک کو ون وے چلایا جائے گا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ میں صرف دو مقامات سے ٹریفک کو داخلے کی اجازت ہو گی۔سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ نے عید الفطر کی آمد کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ خریداروں اور تاجروں کی سہولت کے لیے ٹریفک کو دو مقامات سے مارکیٹ میں داخلے کی اجازت ہو گی تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے ۔مارکیٹ آنے والی تمام ٹریفک گورنمنٹ گرلز کالج برائے خواتین سے واپڈا آفس چوک اور ریکس سمینا روڈ مارکیٹ میں داخل ہو سکے گی۔ ٹریفک سٹاف کو ون وے پلان پر عمل درآمد کرنے کے لیے سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں،سی ٹی او کا کہنا تھا کہ رانگ پارکنگ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ کی ایک بری وجہ ہے .اس بارے لفٹر سٹاف کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ رانگ پارک گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ،اس موقع پر سی ٹی او عائشہ بٹ نے تاجروں اور شہریوں سے اپیل کی ہے ،کہ وہ ٹریفک پولیس کے ساٹھ تعاون کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں