ڈی سی کا دارالامان کا دورہ خواتین میں عید گفٹ تقسیم

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے دارالامان گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور دارالامان میں مقیم خواتین میں عید گفٹ تقسیم کئے ۔
اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارشاد وحید’ ڈپٹی ڈائریکٹر سمیرا اقبال’ اسسٹنٹ ڈائریکٹر دارالامان شاہدہ وارث ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ دارلامان میں مقیم خواتین میں عید گفٹ تقسیم کرنے کا مقصد ان خواتین کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا اور انہیں گھر جیسا ماحول فراہم کرناہے ۔