گورنمنٹ گریجوایٹ گرلز کالج سیٹلا ئٹ ٹائون میں یوم پاکستان پر تقریب

گورنمنٹ گریجوایٹ گرلز کالج سیٹلا ئٹ  ٹائون میں یوم پاکستان پر تقریب

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ گرلز کالج سیٹلائٹ ٹائون ڈاکٹرلبنیٰ اخلاق نے کہا ہے کہ قرار داد پاکستان نے برصغیر میں مسلمانوں کے الگ وطن کے لئے سمت کا تعین کیا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ہمین آج کے دن عہد کرنا ہو گاکہ اس ملک کی بقا،سا لمیت استحکام اور خوشحالی کی خاطراپنی صفوں میں بے مثال اتحاد پیدا کرینگے ،ہمیں اپنی باہمی رنجشوں اور اختلافات کا خاتمہ کر کے اجتماعی مفادات کو ترجیح دینا ہو گی کیونکہ ہمارے اسلاف نے اس مملکت خداداد کے حصول میں انگریزوں اور ہندووں کے خلاف سالہا سال جنگ میں ہزاروں قربانیاں دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالج ہال میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،قبل ازیں طالبات نے تقاریر اورملی نغموں سے یوم پاکستان کی تقریب کو چار چاندلگا دئیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں