ڈسکہ :عید سے قبل اوور بلنگ ، بجلی صارفین کی چیخیں

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )گیپکو ڈسکہ کی طرف سے بھیجے گئے بلوں میں اووربلنگ عوام کی عید بلوں کی نذر ہو گئی ، ایکسین کی آشیر باد سے واپڈا سب ڈویژن نمبر1اور 2ڈسکہ کے ایس ڈی اوز کی طرف سے صارفین کو بھجوائے گئے۔۔۔
بلوں میں سینکڑوں زائد یونٹ ڈال کر ہزاروں روپے بل بھجوادئیے گئے ہیں اتنے زیادہ بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں ۔صارفین نے بتایاکہ عید سے قبل اتنے زیادہ بل بھیجے گئے ہیں کہ ہماری عید کیلئے پلاننگ ادھوری رہ گئی ہے اگر بل ٹھیک کرانے کیلئے ایکسین ڈسکہ اور ایس ڈی او زسب ڈویژن 1اور 2ڈسکہ کے پاس جائیں تو کوئی شنوائی نہیں ہوتی الٹا ہمیں دھکے دیکر دفتر سے نکال دیا جاتاہے واپڈا والوں نے جو بل بھیجے ہیں ان کو جمع کروانے میں ایک دن کا وقت دیاگیا ہے کہ اگر جمع نہ کروائیں تو کنکشن کاٹ دئیے جاتے ہیں ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ایکسین ڈسکہ اورایس ڈی او زسب ڈویژن نمبر1اور2ڈسکہ کی طرف سے بھیجے گئے اووربلنگ کا نوٹس لیاجائے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔رابطہ کرنے پرواپڈا والوں نے بتایاکہ لائن لانسز پورے بھی تو کرنے ہیں ہم صارفین سے پورے نہ کریں تو کس سے کرینگے ۔