نوجوانوں کو کھیل کیطرف راغب کرنا ضروری :ڈاکٹرطارق
گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی ڈاکٹرطارق سلیم نے خورشید فین کی انتظامیہ کی طرف سے گجرات میں آل پاکستان خورشید کرکٹ لیگ کے انعقاد پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ
صحت مند معاشرے کے لئے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا ضروری ہے تاکہ نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار نہ ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سویڈش کالج میں آل پاکستان خورشید کرکٹ لیگ کے پانچویں روز کے میچوں کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا انعقاد بہت قابل تحسین کام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے جسم صحت مند ہوں گے تو ان کے دماغ بھی صحت مند ہوں گے ۔ آج امت مسلمہ کا مسئلہ یہ ہے کہ حکمرانوں کے ذہن بیمار ہیں۔ جس کی وجہ سے آج غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف مسلم ممالک میں اس طرح احتجاج نہیں ہو رہا ہے جس طرح کہ ہونا چاہئے ۔ امیر جماعت اسلامی گجرات انصر دھول نے کہا کہ خورشیدفین کے مالکان کا ضلع گجرات میں کمیونٹی کی خدمت کے حوالے سے بڑا نام بن چکا ہے بلکہ یہ گجرات کا تعارف بن چکے ہیں۔