واپڈا ٹاؤن الیکشن کے سلسلہ میں نواز ڈھڈ ی کی رہائش گاہ پر اتحاد اعتماد گروپ کا اکٹھ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)واپڈا ٹاؤن الیکشن کے سلسلہ میں چودھری نواز ڈھڈی کی رہائشگاہ پر اتحاد اعتماد گروپ کا اکٹھ، کامیابی کیلئے متحد ہوکر چلنے کاعزمکیا گیا ۔
واپڈا ٹاؤن کے الیکشن کے سلسلہ میں نواز ڈھڈی کی رہائشگاہ پر اتحاد اعتماد گروپ رہنمائوں کے اعزاز میں کارنر میٹنگ جس میں گروپ کی سرکردہ شخصیات سمیت دیگر رہنمائوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر نواز ڈھڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد اعتماد گروپ کو کامیاب بنانے کیلئے سوسائٹی کا ہر رہائشی پرعزم ہے۔
اتحاد اعتماد گروپ قائدین پر رہائشیوں کا بھرپور اعتماد ہے اسی اعتماد کی بدولت الیکشن میں کلین سویپ کرینگے ۔