منڈی بہائوالدین میں 5پٹرول پمپس کے این او سیز کی منظوری

منڈی بہائوالدین (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ کمیٹی کا اجلاس ۔۔
ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف آفیسر ضلع کونسل طارق ضیا ، ڈی او انڈسٹریز رانا سعید سمیت متعلقہ محکموں کے افسر وں نے شرکت کی۔ اجلاس میں 12 پٹرول پمپس کے کیسز زیر بحث لائے گئے ۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر5 پٹرول پمپس کے این او سیز کی منظوری دیدی۔