کھیالی چوک:تجاوزات کیخلاف آپریشن، 50پختہ تھڑے مسمار
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر حیدر علی چٹھہ، ریگولیشن سپرنٹنڈنٹ رحمت علی انصاری ،انکروچمنٹ انسپکٹر عرفان نسیم بٹ نے سوئی گیس روڈکھیالی چوک میں غیر قانونی قبضہ مافیا کے خلاف ہیوی مشینری سے گرینڈ آپریشن کیا۔
محکمہ کی جانب سے سرخ نشان لگا کر نشاندہی ، بلڈ نگ دکان سمیت پختہ تھڑوں کے خلاف کارروائی کی گئی، متعدد بلڈنگز سمیت 50کے قریب پختہ تھڑے ،دیوار ،شیڈز مسمار ،دوران آپریشن اہل علاقہ کی جانب سے از خود فوری تعمیر کی گئی جگہ سے تجاوزات ختم کرنے کی یقین دہائی پر 50کے قریب تجاوزات کنندہ کو وارننگ جاری ۔چیف آفیسر حیدر علی چٹھہ نے کہا کہ شدید تیز گرمی اور دھوپ میں بھی میرے عملے کے حوصلے بلند رہے اور انہوں نے پوری محنت سے تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن جاری رکھا ۔اگرکسی نے بھی شہر بھر میں آپریشن کرنے کے بعد دوبار قبضہ یا تجاوزات قائم کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اوران کے خلاف متعلقہ تھانے میں پرچہ درج کرادیا جائے گااور اس کے ساتھ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔