تحریک انصاف نظریہ ، ختم نہیں کیا جا سکتا :ریحانہ ڈار

تحریک انصاف نظریہ ، ختم نہیں کیا جا سکتا :ریحانہ ڈار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 71ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف ایک نظریہ ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا۔۔۔

 بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں لیکن جیتے ہوئے ہیں، آئندہ بھی پی ٹی آئی ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی راہ میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے 29ویں یوم تاسیس کے موقع پر جناح ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمرکزی رہنما عمر فاروق ڈار ،سٹی صدر میاں اعجاز جاوید، جنرل سیکرٹری چودھری محمد الطاف، سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں شان علی قمر کے علاوہ عہدیدار اور کارکن کثیر تعدا د میں موجود تھے ۔ ریحانہ امتیا ز ڈار نے کہا کہ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ ڈٹے رہنے پر کارکنوں کو سلام پیش کرتی ہوں خصوصا ً جو ورکرز لیڈر شپ ناحق قید میں ہیں ، اﷲ تبارک تعالیٰ ان کیلئے آسانیاں پید ا فرمائے اور جو ورکرز حقیقی آزادی کی تحریک میں شہید ہوئے ان کیلئے دعا گو ہوں کہ اﷲ تبارک تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ ملک میں تمام ریاستی ستونوں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں