ڈپٹی کمشنر کا میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائٹ ٹاؤن،سکولوں کا دورہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائٹ ٹاؤن، مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی، تجاوزات اور ۔۔
سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم کو جانچنے کے لیے اچانک دورے کئے ۔ انہوں نے سیالکوٹ بائپاس، چھچھروالی روڈز پر عارضی تجاوزات پر ایکشن لیتے ہوئے متعدد دکانداروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے موقع پر روڈ پر رکھا سامان ہٹوایا ۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت روڈز کو تجاوزات فری بنانے اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دکاندار مقررہ حدود میں رہ کر کاروبار کریں ، تاجردکانوں کے سامنے کوڑا کرکٹ پھینکنے سے اجتناب کریں اور قریبی کوڑے دانوں میں کوڑا ڈالیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں گندگی پھینکنے سے گریز کریں، صاف ستھری شاہراہیں/ علاقے تہذیب یافتہ معاشروں کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائٹ ٹاؤن میں طبی سہولیات کی دستیابی، ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری چیک کی، ادویات سٹاک، صفائی ستھرائی، بنیادی سہولیات سمیت مرکز صحت میں آنے مریضوں کا ریکارڈ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول وحدت کالونی ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پیپلز کالونی، اسپیشل ایجوکیشن سنٹر ڈیف اینڈ ڈیفیکٹیو ہیرنگ پیپلز کالونی کا اچانک دورہ، اساتذہ کی حاضری چیک کی، تعلیمی سہولیات، عمارت کی مجموعی آئوٹ لک اور طلبا کو دی جانیوالی تعلیم کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔