حافظ آباد:بھارتی آ بی جارحیت کیخلاف کاشتکاروں کا احتجاج

حافظ آباد:بھارتی آ بی جارحیت کیخلاف کاشتکاروں کا احتجاج

حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں کسان بور ڈکے زیر اہتمام ضلع بھر کے کاشتکار، زمیندار بھارت کی آبی جارحیت اور۔۔

 لاقانونیت کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔ چودھری امان اﷲ چٹھہ اور شوکت علی پھلروان کی قیادت میں کسانوں، زمینداروں نے پریس کلب سے احتجاجی ریلی نکالی اور فوارہ چوک میں مظاہرہ کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کسان بورڈ کے رہنماؤں چودھری امان اﷲ چٹھہ اور شوکت علی پھلروان کاکہنا تھا کہ بھارت مذموم سازش کے تحت آبی جارحیت کر تے ہوئے پاکستان کے دریاؤں کا پانی بند کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے ،بھارت کی یہ آبی جارحیت اقوام متحدہ اور ورلڈ بینک کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے ،پاکستان کا ہر کسان بھارت کی اس آبی جارحیت اور آبی دہشت گردی کو کسی صورت برداشت نہیں کریگا ۔پاکستان کے کسان اپنے پانی کا حق لینا جا نتے ہیں پوری قوم کی طرح کسان بھی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں اور اگر بھارت نے پاکستان کے کسی بھی علاقے پر حملہ یا جنگ کی کوشش کی تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ملکر دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دیگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی دہشت گردی میں ملوث نہیں ، اگر بھارت نے پاکستان پر حملے جیسی کوئی گھناؤنی حرکت کرنے کی کوشش کی تو ہماری مسلح افواج اپنی پوری صلاحیتوں سے اور ایٹمی طاقت سے ملک و قوم اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کر یگی بلکہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنی پاک فوج کے ساتھ ہو گااور بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں