بھارت نے پانی بند کیا تو خون ندیاں جاری ہونگی :نثار جٹ

علی پور چٹھہ(تحصیل رپورٹر)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ رہاڑ نے کہا ہے کہ برادری سے روابط و صلہ رحمی اسلامی شعائر میں شامل ہے ،پوری رہاڑ قوم بھارت کے خلاف اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔۔
،پانی کی بندش کی دھمکی مضحکہ خیز ہے ۔ علی پورچٹھہ کے کوٹ رہاڑ میں ملک بھر سے رہاڑ برادری کے رہنماؤں کا اکٹھ کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ایم این اے حلقہ 100 فیصل آباد ڈاکٹر نثار احمد جٹ رہاڑ تھے ۔انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آل پاکستان رہاڑ برادری کی طرف سے حکومت پاکستان ، اسٹیبلشمنٹ ، پاک فوج کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،انڈس واٹر بند کرنے کی کمینگی کی گئی تو پانی پر جنگ ہوگی جس سے خون کی ندیاں جاری ہونگی اور ہم اپنی فصلیں اس خون سے سیراب کریں گے ،ملک کے کونے کونے سے رہاڑ برادری کی شرکت دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے ،موجودہ پرآشوب دور میں سوشل میڈیا کی جدت سے روابط قائم ہوئے اس کاوش کو سراہتا ہوں۔ بلاول حسن رہاڑ ایڈووکیٹ نے خطاب میں کہا کہ قوم برادری کی قوت کو نمایاں کرنا ہر دور میں ضروری رہا ہے ، ہماری برادری ملک کے طول و عرض میں پھیلی ہوئی ہے جو ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ۔اس موقع پرمرکزی صدرطالب حسین رہاڑ ،جنرل سیکرٹری وقاص ظفر ، سینئرنائب صدرممتاز رہاڑ، نائب صدرشاہد اسلام ، سیکرٹری نشرو اشاعت اظہر اقبال ، ادریس طالب ، سیکرٹری فنانس حافظ نثار احمد ، کوآرڈینیٹر برائے بین الصوبائی روبط پنجاب وسیم رہاڑ ، سندھ، ماسٹر ثنا اللہ رہاڑصدر سندھ ڈاکٹر نصیر ، صدر پنجاب مصور حسین رہاڑ ،صدر جنوبی پنجاب زاہد رہاڑ، صدر سینٹرل پنجاب عبد القیوم ،کوآرڈی نیٹر برائے بین القوامی روابط عبد الرحیم رہاڑنائب صدر سندھ ماسٹر محمد سلیم رہاڑ شامل تھے ۔