احمد نگر چٹھہ :آتشز دگی سے 4جھو نپڑیاں جل کرراکھ

احمد نگر چٹھہ :آتشز دگی سے  4جھو نپڑیاں جل کرراکھ

احمد نگر چٹھہ (نمائندہ دنیا )جھونپڑیوں میں اچانک آگ لگ گئی، 4جل کر خاک ہو گئیں۔

احمد نگر کے محلہ جعفریہ کالونی میں متعدد افراد جھونپڑیاں لگا کر گزر بسر کر رہے ہیں اور متعدد خاندان وہاں آباد ہیں، گزشتہ روز ان میں آگ بھڑک اٹھی جسکے نتیجہ میں جھونپڑیوں کے مکین محفوظ رہے ، جھونپڑیوں میں موجود سامان جل گیا، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں