حفاظتی ٹیکوں اور پو لیو سے بچائو کی افادیت پر سیمینار

حفاظتی ٹیکوں اور پو لیو سے  بچائو کی افادیت پر سیمینار

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )بچوں کو حفاظتی ٹیکوں اور پولیو سے بچا ئو کی افادیت پر کوٹ اسحاق کے نجی ہسپتال میں محکمہ صحت اور یونیسف کے تعاون سے والدین کے لیے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسی نیشن سجاد احمد فراق نے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی ٹیکے نہ صرف بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں بلکہ مجموعی نشوونما میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں ، ڈاکٹر حسیب ظفر نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ تبھی ممکن ہے جب ہر بچہ پولیو کے قطرے باقاعدگی سے لے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں