پیپلز پارٹی کا مزدوروں سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان
گوجرانوالہ ( نیوز رپورٹر) نائب صدر سنٹرل پنجاب میاں اظہر حسن ڈار نے کہا ہے کہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مزدوروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔
ریلی نکالی جائیگی جو صبح 9بجے پیپلز سیکرٹریٹ حیدری انڈر پاس سے شروع ہوگی گوندلانوالا چوک میں ریلی کا اختتام ہوگا۔ پیپلز پارٹی سٹی کے صدر ، میاں ودود حسن ڈاراور جنرل سیکرٹری سٹی خالد حسین باجوہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے عہدیداروں ٹکٹ ہولڈرز الائیڈ ونگز کے عہدیداروں کارکنوں اور جیالوں کو چاہیے کہ نہ صرف خود ریلی میں بھرپور شرکت کریں بلکہ مزدوروں کو بھی اپنے ساتھ لائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکرٹریٹ ڈار ہاؤس میں ہونیوالے سٹی کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے فنانس سیکرٹری مشتاق احمد بادل اور ممبر سوشل میڈیا سٹی نصیر بٹ کے بڑے بھائی کی وفات پر مرحومین کی روح کے ایصال ثواب اور مغفرت کیلئے دعا بھی کی گئی۔ اجلاس میں لیبر ڈے کے موقع پر ہونیوالی تقریبات کو حتمی شکل دی گئی ، یہ فیصلہ کیا گیا کہ بھارتی آبی جارحیت کے خلاف وزیر اعظم مودی کا پتلا بھی نذرآتش کیا جائے گا۔