ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے سب متحد ہیں :اسلم گھمن

ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے سب متحد ہیں :اسلم گھمن

سمبڑیال (نامہ نگار‘سٹی رپورٹر )دفاعی تجزیہ نگار اورپی ٹی آئی کے ایم این اے بریگیڈئر(ر)اسلم گھمن نے کہا ہے کہ پاکستان اورافواج پاکستان ہمیشہ زندہ باد، افواج پاکستان کو بھارتی جارحیت کے مقابلے میں شاندار فتح پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ملکی دفاع اورسلامتی ووحدت کیلئے ہم سب ایک ہیں یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ملکی دفاعی ادارو ں کو مضبوط کرنیکا ہے مطلب ہمیں قومی یکجہتی دکھانی ہے۔

 عمران خان قوم کا موسٹ پاپولر لیڈر ہے ایسے وقت میں کپتان کا اپنی قوم کے درمیان ہونا قوم اور اداروں کیلئے حوصلہ مند مرحلہ ہوگا ،حکومت جنگی ماحول میں قوم کے لیڈر کو اسکی قوم سے دورنہ رکھے ، یہ ملک اورفوج عمران خان کی بھی ہے افواج پاکستان کے حوصلے بڑھانے قوم کے عزم وہمت کو مضبوط رکھنے کیلئے عمران خان کا جیل سے باہر ہونا بہت ضروری ہے ‘حکومت عمران خان کو رہا کرے پھر دیکھے افواج اورقوم کے حوصلے اور جذبے بھارت کی ٹلی کھڑک جائیگی۔ صحافیوں اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انڈیا اورانڈیا کی آرمی پاکستانی افواج سے بری طرح شکست کھارہی ہے ، فتح کے میزائل دھماکے ان کے مندروں میں ٹلیاں کھڑکارہے ہیں ، افواج پاکستان ہندوبنئے کو اس کے انجام تک پہنچائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں