لدھیوالہ:رشتہ داروں کے تشدد کا شکار شہری پر ہی مقدمہ

لدھیوالہ:رشتہ داروں کے تشدد کا شکار شہری پر ہی مقدمہ

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار ) لدھیوالہ پولیس نے رشتے داروں کے تشدد کا نشانہ بننے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔۔۔

لدھیوالہ سٹی کے محلہ چاہ ورناں والا میں پلاٹ میں کوڑا پھینکنے کی رنجش پر 10 روز قبل ملزم اشفاق شمسی شاہد،رضوان،سلمان ذیشان نے اپنے رشتہ دار بوٹا شمسی کے گھر گھس کر گھر میں موجود افراد کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر سلیماں بی بی، محمد بوٹا،محمد رشید زبیر اور شبیر کوڈنڈوں اور چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا تھا جسکے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،محمد بوٹا نے ملزموں کے خلاف تھانہ لدھیوالہ وڑائچ میں مقدمہ درج کرنے اور ان کی گرفتاری کے لیے درخواست دے رکھی تھی تاہم لدھیوالہ پولیس نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بننے والے محمد بوٹا، شبیر، رشید، عبید اور تین نامعلوم افراد کے خلاف ہی مقدمہ درج کر لیا جس پر محمد بوٹا اور اسکے اہل خانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور اگر لدھیوالہ پولیس ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج نہیں کرتی تو وہ اپنے اہل خانہ سمیت سی پی او آفس کے باہر خود سوزی کر لے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں