گجرات:نالیوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کاالزام
گجرات (نامہ نگار )مسلم بازار گجرات میں وفاقی وزیر سالک حسین اور صوبائی وزیر شافع حسین کی ذاتی دلچسپی سے بننے والی نالیوں کی تعمیر میں ٹھیکیدار نے ناقص میٹریل استعمال کرنا شروع کر دیا۔
مسلم بازار کے تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار مچھلی چوک بازار میں نالیوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال کر رہا ہے اس کا نوٹس لیا جائے کیونکہ یہ پیسہ عوام کے ٹیکسوں کا ہے ۔ اب یہ دور کمیشن کا نہیں ہے ۔