سابق چیئرمین یوسی کی ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت

ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار)سابق چیئرمین یوسی کنڈن سیان سعید اﷲ سیان کی ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت ،حلقہ پی پی 52 کی ٹکٹ ہولڈر حنا ارشد وڑائچ کی بھرپور حمایت کا اعلان ۔
اس موقع پرحنا ارشد وڑائچ نے کہا کہ میں اپنے والد مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کامیاب ہو کر عوامی خدمت کو ہی اپنا اوڑھنا بچھونا سمجھوں گی اور انکے بنیادی مسائل کے حل کیلئے سرتوڑ کوشش کرونگی اور کنڈن سیان میں گرلزڈگری کالج کے لیے وقف جگہ محکمہ تعلیم کے نام ہونے کے باوجود گزشتہ 30 سال سے زائد عرصہ سے تاخیر کا شکار گرلز کالج کی منظوری میری اولین ترجیح ہوگی۔