لدھیوالہ :گلیوں میں کوڑے کے ڈھیر‘ سینٹری ورکرز غائب
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار)سینٹری ورکرز صفائی کی بجائے گلیوں میں چھپ کر موبائل فون پر گیمز کھیلنے لگے۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ستھرا پنجاب پروگرام میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کی حدود میں فلاپ ہوتا نظر آ رہا ہے کیونکہ ضلعی انتظامیہ کا سارا فوکس حافظ آباد روڈ کو خوبصورت بنانے پر ہے ،جبکہ گلی محلوں میں جگہ جگہ اور نالیوں میں پڑے کوڑے کے ڈھیر وں نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ لدھیوالہ اور کوٹ اسحاق میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور گلی محلوں سے کوڑے کے ڈھیروں کو جلد ازجلد ختم کیا جائے ۔