جلال پور جٹاں:جوتے بنانے والی فیکٹری میں آ تشز دگی
جلال پور جٹاں (نامہ نگار )شوز فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی ،متعدد دکانیں لپیٹ میں آ گئیں۔۔
ریسکیو ،پولیس انجمن تاجران ،میونسپل کمیٹی موقع پر پہنچ گئے ،گزشتہ روز علی الصبح شہباز پور روڈ پر بیٹیاں والا چوک میں بلائی منزل پر واقع شوز فیکٹری میں شارٹ سرکل کے باعث آ گ بھڑک اٹھی شوز فیکٹری میں کیمیکل،چمڑے اور ریکسین کے جلنے سے آگ پھیل گئی اور نیچے والی دکانوں موبائل شاپ کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، شوز فیکٹری اور موبائل شاپ میں موجود لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ قریبی میڈیکل سٹور کی چھت پر یو پی ایس بیٹریاں بھی جل گئیں ، آتشزدگی کے واقعے کی اطلاع ملنے پر میونسپل کمیٹی ،سٹی پولیس کے ایس ایچ او سرفراز یوسف انجن تاجران کے صدر شفیق مغل،واپڈاکے ملازمین موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا ، فائر بریگیڈ کی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا گیا بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے بھی آتشزدگی کے مقام کا جائزہ لیا اور کہا کہ ریسکیو ٹیم کے کوئیک رسپانس سے آگ کو مزید پھیلاؤ پر قابو پا لیا گیا۔