سماجی رہنما راشد محمود سندھو کا ڈائیلسز سنٹر کا دورہ ، مریضوں کی عیادت

سماجی رہنما راشد محمود سندھو کا ڈائیلسز  سنٹر کا دورہ ، مریضوں کی عیادت

وزیرآباد(نا مہ نگار)انسانیت سے پیار، انسانی خدمت پر رب کریم کی رضا،فضل مکرم حاصل ہوتا ہے ،فی زمانہ انسانی فلاح وبہبود اور زندگی کی سہولیات کی فراہمی میں کردار ادا کرنے والے۔۔۔

 افراد ادارے خدائی خدمت گاری کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں،انجمن بہبودی مریضاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد اپنے مختلف پراجیکٹس کے ذریعے انسانوں کے علاج معالجے کی معیاری اور جدید سہولیات کی وجہ سے دوسرے علاقوں کے لوگوں اور اداروں کے لئے مثال ہے ۔ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما چودھری راشد محمود سندھو نے انجمن بہبودی مریضاں کے ڈائیلسز شعبے کے وزٹ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر صدر ناصر محمود اللہ والے ،ڈاکٹر وقاص اعظم چیمہ،شبیر حسین جونیجو،ڈاکٹر سید رضا سلطان،محمد اسلم جتالہ،صوفی اشرف نثار ودیگر بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں