ملکی ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے :طلحہ محمود

ملکی ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے :طلحہ محمود

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )سینیٹرطلحہ محمودکی گوجرانوالہ آمد پنجابی پگڑی پہنائی گئی اور پہلوانی گرز پیش کیا گیا۔

چیئرمین اے سی ایم گروپ طلحہ محمودکی گوجرانوالہ پاکستان بیٹری سنٹرآمد پر انجمن تاجراں اتفاق یونین کے جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقدیر،حاجی عبدالمجید،حافظ محمد مسٹر جونیئر نے استقبال کیا۔ اس موقع پر میاں عتیق الرحمن ایڈووکیٹ،عدنان زمرد،طارق حسن،محمد عاصم، رضارضوی،اشرف انصاری،محمد ابوبکر بھی ہمراہ تھے ،چیئرمین اے سی ایم گروپ طلحہ محمود کو حاجی عبدالمجید نے پنجابی پگڑی پہنائی اور حاجی عبدالقدیرنے پہلوانی گرز پیش کرتے ہوئے ویلکم کیا،تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے طلحہ محمودکا کہنا تھا کے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اوردفاع پاکستان کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،مہنگائی سے پسے عوام کیلئے انرجی کے میدان میں آسانیاں پیداکرنے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے ،اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور وطن عزیز، افواج پاکستان، تاجر کمیونٹی اور شہدائے پاکستان کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں